Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
223 - 993
حدیث نمبر223
روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہیں کہ رسول ا ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں دائیں بائیں کنکھیوں سے دیکھتے تھے اور اپنی گردن پیٹھ کے پیچھے نہ موڑتے تھے ۱؎(ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎ یہ حدیث گزشتہ ان احادیث کی شرح ہے جن میں التفات سے منع کیا گیا اس نے بتایا کہ وہاں مراد سر پھیر کر دیکھنا تھا بغیر سر پھیر ے دیکھنا جائز اگر چہ خلاف مستحب ہے حضور علیہ السلام کا یہ فعل شریف بیان جواز کے لیے ہے حضور علیہ السلام کو بعض مکروہ فعلوں پر مستحب کا ثواب ملتا ہے کیونکہ آ پ کی یہ عملی تبلیغ ہے۔(مرقاۃ)
Flag Counter