Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
210 - 993
حدیث نمبر210
روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں جمائی لے تو جہاں تک ہوسکے دفع کرے کیونکہ شیطان داخل ہوجاتا ہے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎  جمائی دفع کرنے کی تین صورتیں ہیں:ایک یہ کہ جمائی آتے وقت یہ سوچ لے کہ انبیاء کرام کو جمائی نہیں آتی تھی۔دوسرے یہ کہ نچلا ہونٹ دانت سے دبالے۔تیسرے یہ کہ ناک سے زور کے ساتھ سانس نکالے اگر دفع نہ ہوسکے تو بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی پشت منہ پر رکھ لے۔
Flag Counter