Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
191 - 993
حدیث نمبر191
روایت ہے حضرت کعب ابن عجرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ بعض آگے پیچھے آنے والی چیزیں ۱؎ وہ ہیں جن کا کہنے والا یا کرنے والا نقصان میں نہیں رہتا۲؎  ہر فرض نماز کے بعد۳۳ بارتسبیح ۳۳ بار حمد اور۳۴ بار تکبیریں ۳؎ (مسلم)
شرح
۱؎ معقبات کے کئی معنی ہیں:(۱)نماز کے بعد والا وظیفہ(۲)وہ عمل جس کے لکھنے پر ہر فرشتہ پیش قدمی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ دوسرے فرشتوں کو اپنے سے پیچھے کردوں(۳)وہ وظیفے جو یکے بعد دیگرے پڑھے جاتے ہیں(۴)وہ وظیفے جن کا انجام اچھا ہے۔

 ۲؎ بلکہ تھوڑی بہت محنت سے بہت نفع حاصل کرلیتا ہے۔

 ۳؎ یہ پورا سینکڑہ ہے اسی کا نام تسبیح فاطمہ ہے قادری سلسلہ کے مشائخ اس کے بہت پابند ہیں۔
Flag Counter