Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
185 - 993
حدیث نمبر185
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سےفرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو نہ بیٹھتے مگر صرف اس قدر کہ کہتے کہ الہی تو سلام ہے اور تجھ سے سلامتی ہے تو برکت والا ہے اے جلال وبزرگی والے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎  یعنی جن نمازوں کے بعدسنتیں ہوتی ہیں ان میں فرض اور سنتوں کے درمیان زیادہ نہ بیٹھتے صرف اس قدر بیٹھتے۔ اس مقدار سے تقریبی مقدار مراد ہے نہ کہ تحقیقی یعنی قریبًا اتنا بیٹھتے لہذا یہ حدیث نہ تو اس روایت کے خلاف ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بعدفجر طلوع آفتاب تک مصلے پر تشریف فرمارہتے اور نہ ان احادیث کے خلاف ہے جن میں ہے کہ آپ سلام پھیر کر تکبیریں کہتے یا استغفار پڑھتے یا اور دعائیں مانگتے۔
Flag Counter