Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
169 - 993
حدیث نمبر169
روایت ہے حضرت عامر بن سعد سے وہ اپنے والد سے ۱؎  راوی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ دائیں بائیں سلام پھیرتے تھے حتی کہ آپ کے رخسار کی سفیدی میں دیکھ لیتا ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ کے والد سعد ابن ابی وقاص ہیں،جلیل القدر صحابی، خود عامر تابعی ہیں جنہوں نے اپنے والد،عثمان غنی ،عائشہ صدیقہ سے روایات لیں۔

۲؎ یعنی آپ سلام میں اس قدر چہرہ انور پھیرتے تھے کہ پیچھے والے صحابہ دونوں رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتے دائیں والے داہنے کی اور بائیں والے بائیں کی۔بعض روایات میں بَیَاضَ خَدَّیہِ ہے دونوں میں کوئی اختلاف نہیں دونوں رخسار دیکھنا اور حالت میں تھا اور ایک دیکھنا اور حالت میں۔معلوم ہوا کہ صحابہ کرام عین نمازمیں اور نماز سے نکلتے وقت حضور علیہ السلام کو دیکھا کرتے تھے۔شعر

کاش کہ اندر نمازم جاشود پہلوئے تو		تا بتقریب سلام افتد نظر برروئے تو 

اسی لیے صوفیا فرماتے ہیں کہ ان صحابہ کی سی نماز کسی کو میسر نہیں ہوسکتی۔
Flag Counter