Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
167 - 993
حدیث نمبر167
روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہ دعا ایسے سکھاتے تھے جیسے قرآن کی سورۃ سکھاتے تھے فرماتے تھے کہو اے اﷲ میں تیری پناہ مانگتا ہوں دوزخ کے عذاب سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح الدجال کے فتنہ سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کی فتنہ سے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یہ تمام دعائیں امت کی تعلیم کے لیے ہیں ورنہ انبیائے کرام عذاب قبر تو کیا حساب قبر سے بھی محفوظ ہیں،اسی طرح جو ان کے دامن میں آجائے وہ زندگی اور موت کے فتنوں سے محفوظ ہوجاتا ہے،آپ کے نام کی برکت سے لوگوں کو دجال کے فتنوں سے امن ملے گی جہاں کہیں حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ میں فلاں چیز سے تیری پناہ مانگتا ہوں وہاں امت کے لیے پناہ مراد ہے۔(مرقات وغیرہ)
Flag Counter