Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
164 - 993
حدیث نمبر164
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہری رہتی ہے اس سے کوئی چیز نہیں چڑھتی حتی کہ تم اپنے نبی پر درود بھیجو ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ حضرت عمرکا یہ قول اپنی رائے سے نہیں بلکہ حضور علیہ السلام سے سن کر ہے کیونکہ یہ باتیں صرف رائے سے نہیں کہی جاتیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ درود دعا کی قبولیت بلکہ بارگاہِ الہی میں پیش ہونے کا ذریعہ ہے۔شعر

 مورمسکین ہو سی داشت کہ درکعبہ رسید 	دست درپائے کبوتر زودناگاہ رسید

چیونٹی اگر کعبہ کا طواف چاہے توکبوتر کے پاؤں سے لپٹے۔دعا اگر قرب الٰہی کا طواف چاہے تو حضور علیہ السلام کے قدم سے لپٹے۔
Flag Counter