Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
139 - 993
حدیث نمبر139
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کرتا تھا ۱؎حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک سے کرو ایک سے کرو ۲؎(ترمذی،نسائی،بیہقی،دعوات کبیر)
شرح
۱؎ یہ اشارہ کرنے والے صاحب حضرت سعد ابن ابی وقاص ہیں جیسا کہ ابوداؤد اور نسائی کی روایا ت میں ہے اور دو انگلیوں سے مراد داہنے یا بائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلیاں ہیں نہ کہ ایک ہاتھ کی دو انگلیاں جیسا کہ مرقاۃ اور اشعہ وغیرہ میں ہے۔

۲؎ یعنی داہنے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرو بائیں ہاتھ کی کوئی انگلی نہ اٹھاؤ۔
Flag Counter