Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
133 - 993
حدیث نمبر133
اور ایک روایت میں ہے کہ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور اپنی داہنی انگلی جو انگوٹھے سے ملی ہے اسے اٹھاتے اس سے اشارہ کرتے ۱؎ اور اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر بچھاتے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ اس طرح کہ زبان سے فرماتے لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اور یہ انگلی اٹھا کر توحید کا اشارہ کرتے تاکہ قولًا و عملًا توحید کی گواہی ہو اور بعد اشارہ پھر ہاتھ بچھا دیتے تاکہ انگلیاں قبلہ رو رہیں۔

۲؎ یعنی بایاں ہاتھ اول سے آخر تک بچھائے رکھتے اس ہاتھ سے عقد انامل یا اشارہ نہ کرتے۔
Flag Counter