| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ سجدے میں برابر رہو ۱؎ اور تم میں سے کوئی اپنی کہنیاں نہ بچھاوے کتے کے بچھانے کی طرح ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی اطمینان سے سجدہ کرو(اشعۃ اللمعات)یا سجدے کا ہرعضو اپنے مقام پر رکھو۔(مرقات) ۲؎یعنی سجدے میں صرف ہتھیلیاں زمین پر لگیں۔کلائی،کہنی وغیرہ سب اٹھی رہیں،یہی سنت ہے،کہنیاں بچھانا مکروہ۔