روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگ پوچھتے ہی رہیں گے یہاں تک کہ یہ کہہ بیٹھیں گے کہ اﷲ نے ہرچیز پیدا کی تو اﷲکو کس نے پیدا کیا یہ بخاری کی روایت ہے اورمسلم کی روایت میں ہے کہ فرماتے ہیں اﷲعزوجل نے فرمای کہ یقینًاتمہاری امت ۱؎ کہتی رہے گی یہ کیسا یہ کیسا ۲؎ یہاں تک کہ یہ کہہ دیں گے کہ اﷲ نے مخلوق پیدا کی اﷲ کو کس نے پیدا کیا
شرح
۱؎ یعنی امتِ دعوت دہریے کفّار وغیرہ نہ کہ امت اجابت مؤمن ین۔یا کہنے سے مراد دلی وسوسہ ہے،تو امت اجابت بھی داخل ہے۔ ۲؎ یعنی ہر حکم کی وجہ،ہر چیز کی کُنہہ پوچھیں گے۔قیل قال زیادہ حال سے خالی۔خیال رہے کہ ہمارے پاس " کیوں"ہے ان کے پاس کیا تھا۔