Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
719 - 728
حدیث نمبر :719
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ بالغہ عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں ہوتی ۱؎ (ابوداؤدوترمذی)
شرح
۱؎  خِمَارْ خَمْرَۃٌ سے بناءبمعنی ڈھکنا،اسی لئے شراب کو خمر کہتے ہیں،کہ وہ عقل کو ڈھک لیتی ہے،عمامہ کوبھی خمار کہہ دیا جاتاہے۔یہاں سر ڈھکنے والا کپڑا مرادہے،دوپٹہ،چادریا بڑا رومال۔اس سے معلوم ہوا کہ بالغہ عورت کا ستر سر ہے جس کا ڈھکنا نماز میں فر ض ہے۔لہذا ایسے باریک دوپٹہ میں نماز جس سے سر نظر آئے نہ ہوگی۔یہ حکم آزاد عورت کے لیے ہے،لونڈی کا سر سترنہیں۔
Flag Counter