Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
694 - 728
حدیث نمبر :694
روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ ساری زمین مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام کے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی،دارمی)
شرح
۱؎ یعنی اسلام میں ہر جگہ نماز جائز ہے۔قبرستان میں نمازجب منع ہے جب کہ قبرنمازی کے سامنے ہو،لہذا قبرستان کی مسجدوں میں نمازجائز ہے،نیزحمام میں نہانے کی جگہ جہاں میل کچیل گندگیاں رہتی ہیں نماز منع ہے۔اگر اس کے کسی  پاک گوشہ میں نماز پڑھی جائے تو حرج نہیں۔
Flag Counter