Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
688 - 728
حدیث نمبر :688
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نے کہ جوشخص مسجد میں جس چیز کے لیے آئے گا وہ اس کا حصہ ہوگا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  یعنی مسجد میں جس نیت سے جاؤ گے وہی پاؤ گے،جوتی چرانے جاؤ گے جوتے ہی کھاؤ گے۔اگر وہاں بھیک مانگنے گئے تو ہمیشہ بھیک ہی مانگو گے اوراگرنمازاور اﷲ کے ذکر کے لیے گئے ثواب ملے گا۔فقیرکہتا ہے کہ جو مسجد نبوی شریف میں اس لیے جائے کہ مجھے حضور علیہ السلام مل جائیں تو ان شاءاﷲ حضور مل جائیں گے،بلکہ ان مساجد میں بھی صرف اﷲ رسول کو راضی کرنے کی نیت کرو،ان شاءاﷲ پاؤ گے۔
Flag Counter