Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
674 - 728
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر :674
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ  وسلم) نے  کہ پورب و پچھم کے درمیان قبلہ ہے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎  یہ حدیث مدینہ والوں کے لیے ہے کیونکہ وہاں کعبہ جانب جنوب ہے،ہمارے ہاں قبلہ جانب مغرب ہے۔اس سے اشارۃً یہ معلوم ہوا کہ اگرنمازی کا منہ ۴۵ ڈگری سے کم کعبہ سے پھر جائے نماز ہوجائے گی کیونکہ اس حال میں وہ مشرق و مغرب کے مابین رہے گا۔
Flag Counter