Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
672 - 728
حدیث نمبر :672
روایت ہے حضرت جندب سے فرماتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ  وسلم کو فرماتے سنا کہ خبرداررہوتم سے اگلے لوگ اپنے نبیوں اورنیکوں کی قبروں کو سجدے گاہ بنالیتے تھے خبردارتم قبروں کو سجدہ گا نہ بنانا میں اس سے تمہیں منع کرتا ہوں ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎   شیخ نے لمعات میں فرمایا کہ اگر قبر مٹ بھی گئی ہو مگرمشہور ہوکہ یہاں قبرتھی وہاں بھی نماز نہ پڑھے،لیکن بزرگ کی قبر کے پاس نماز پڑھنا تاکہ اس کی روح سے مدد لے کرنمازکو زیادہ قابل قبول بنائے بہت ہی بہتر ہے۔(لمعات)
Flag Counter