Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
663 - 728
حدیث نمبر :663
روایت ہے حضرت ابوسعیدسے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے توکہہ دے الٰہی میرے لئےاپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلے تو کہہ دے خدایا میں تجھ سے تیرافضل مانگتا ہوں ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎  ابوداؤد وغیرہ کی روایت میں ہے کہ مسجدمیں قدم رکھتے وقت یہ کہے"بِسْمِ اﷲِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اﷲِ"پھریہ دعا پڑھ لے۔خیال رہے کہ مسلمان مسجدمیں صرف عبادت کے لیےآتا ہے اور اکثرطلب روزی کے لیےمسجد سے نکلتا ہے،لہذا آتے وقت رحمت اور جاتے وقت فضل مانگنا بہتر ہے۔(مرقاۃ وغیرہ)
Flag Counter