Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
658 - 728
حدیث نمبر :658
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے کہ جوشخص صبح یا شام مسجدکوجائے جب کبھی صبح یا شام جائیگا اﷲ اس کے لیئےجنت کی مہمانی کا سامان بنائیگا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎   صبح شام سے مراد ہمیشگی ہے،یعنی جوہمیشہ نماز کے لیےمسجد میں جانے کا عادی ہوگا اسے ہمیشہ جنتی رزق ملے گا۔نُزُل اس کھانے کو کہتے ہیں جومہمان کی خاطرپکایا جائے،چونکہ وہ پرتکلف ہوتا ہے اورمیزبان کی شان کے لائق،اس لئےجنتی کھانے کو نُزُلْ فرمایا گیا،ورنہ جنتی لوگ وہاں مہمان نہ ہوں گے مالک ہوں گے۔
Flag Counter