Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
642 - 728
حدیث نمبر :642
روایت ہے سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے کہ تمہیں سحری سے نہ بلال کی اذان روکے اور نہ لمبی فجرلیکن کنارہ آسمان میں پھیلنے والی فجر ۱؎ (مسلم)اس کے لفظ ترمذی کے ہیں۔
شرح
۱؎   صبح دو ہوتی ہیں:صادق اور کاذب۔صبح کاذب  مشرق ومغرب میں بھیڑیئے کی دم کی طرح لمبی سفیدی ہے جو ظاہرہوکر غائب ہوجاتی ہے۔اس سے کچھ دیربعدجنوبًا شمالًاسفیدی نمودارہوتی ہے جوبعد میں پھیل جاتی ہے اس کا نام صبح صادق ہے۔اسی وقت سے دن شروع ہوتاہے۔سبحان اﷲ!حضور نے ایک لفظ "مستطیل"فرماکرصدہا مسئلے بیان فرمادیئے۔
Flag Counter