Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
64 - 728
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں   فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگ ایک دوسرے سے پوچھتے رہیں گےیہاں  تک کہ کہا جاوے گا کہ یہ مخلوق تو اﷲ نے پیداکی تو اﷲ کوکس نے پیدا کیا ۱؎   تو جو ان میں سے کچھ پائے  وہ کہے میں اﷲ  اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۲؎ (بخار ی،مسلم)
شرح
۱؎  جیسا کہ آج خدا کے منکر دہریئے کہتے ہیں۔قربان جاؤں ا س عالم غیوب رسول کے جنہوں نے قیامت تک ہونے والے واقعات کی خبر دے دی۔مجھ سے کراچی میں بعینہ یہ سوال ایک شخص نے کیا تھا میرے منہ سے نکلا"صَدَقَ رَسُولُ اﷲ"۔

۲؎ یعنی بلا دلیل عقلی اس کی ذات وصفات کو مان لیا،اس حدیث کی بنا پر بعض علماء علم کلام پڑھنا اور پڑھانا ناپسند کرتے ہیں۔مگر بعض علماء نے حالاتِ زمانہ دیکھتے ہوئے اسے سیکھااور سکھایا مگر شبہات ڈالنے کے لیے نہیں بلکہ شبہات نکالنے کے لیے دونوں اﷲ کو پیارے ہیں۔خیال رہے کہ مسئول تو کافر نہ ہوگا مگر سائل اگر شبہ کی بنا پر یہ پوچھتا ہے تو کافرہے اوراگر جواب معلوم کرنے کےلیے پوچھتاہے تو نہیں۔
Flag Counter