Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
630 - 728
حدیث نمبر :630
روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے فرماتی ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے سکھایا کہ مغرب کی اذان کے وقت یہ کہہ لیاکروں ۱؎  اے اﷲ یہ تیری رات کے آنے اورتیرے دن کے جانے کا وقت اورتیرے بلانے والوں کی آواز یں ہیں تو مجھے بخش دے ۲؎ (ابوداؤد،بیہقی،دعوات کبیر)
شرح
۱؎  یا اذان کے اوّل آوازسنتے ہی یا اذان کے بعد،دوسرے معنی زیادہ ظاہر ہیں۔

۲؎  چونکہ شام کا وقت بھی قبولیت کا وقت ہے اوراذان کاہونابھی،اس لئے خصوصیت سے اس قت کے لیے یہ دعا ارشادفرمائی گئی۔بلانے والے سے مرادمؤذنین ہیں،یعنی ان مؤذنوں کی ان آوازوں کی برکت سے مجھے بخش دے۔معلوم ہوا کہ دوسروں کی عبادت کے طفیل دعامانگناجائزہے،لہذا یہ کہہ سکتے ہیں خدایا اپنے حبیب کے سجدوں کے طفیل مجھے بخش دے۔
Flag Counter