Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
622 - 728
حدیث نمبر :622
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم  نے جو مؤذن کوسن کر یہ کہہ لیا کرے کہ میں گواہ ہوں اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اوریقینًا محمد مصطفےٰ  اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں میں اﷲ کی ربوبیت محمدمصطفےٰ  کی رسالت اوردین اسلام سے راضی ہوں توا س کے گناہ بخش دیئے جائیں گے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎   ظاہریہ ہے کہ دعا اذان کے اول پڑھی جائے گی،جب مؤذن کی اذان کی آواز کان میں آئے کیونکہ درمیان میں یہ دعا پڑھنے سے جواب اذان میں خلل واقع ہوگا۔
Flag Counter