| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت بلال سے فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فجرکی نماز کے علاوہ کسی نماز میں تثویب نہ کرو ۱؎ (ترمذی،ابن ماجہ)ترمذی کہتے ہیں کہ محدثین کے نزدیک ابو اسرائیل راوی قوی نہیں۲؎
شرح
۱؎ یعنی"اَلصَّلوٰۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ"کسی اذان میں نہ کہو،حضرت علی مرتضیٰ نے ایک مؤذن کویہ کہتے سناتو فرمایا کہ اس بدعتی کو مسجدسے نکال دو۔ ۲؎ مرقاۃ نے فرمایا کہ یہ رافضی تھا،صحابہ کرام خصوصًا حضرت عثمان کا بہت دشمن تھا۔خیال رہے کہ علماءاس داخلی تثویب کومکروہ جانتے ہیں مگر اس ضعیف حدیث کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگرصحیح احادیث کی وجہ سے۔