Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
582 - 728
حدیث نمبر :582
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم جب گرمی ہوتی تو نمازٹھنڈی کرکے پڑھتے اورجب سردی ہوتی توجلدی پڑھتے ۱؎(نسائی)
شرح
۱؎  نمازسے مرادظہر ہے،جمعہ بھی اس میں شامل ہےجیساکہ بخاری شریف میں صراحۃً اس کی روایت ہے،یہ حدیث امام اعظم کی قوی دلیل ہے کہ ظہراورجمعہ گرمیوں میں دیر سے پڑھے اورظہر کا وقت دومثل سایہ تک رہتا ہے کیونکہ ٹھنڈک ایک مثل کے بعد پیدا ہوتی ہے۔اس حدیث نے ان تمام حدیثوں کابیان کردیا جن میں جلدی ظہر پڑھنے کا ذکرہے،یہ بھی بتادیا کہ صحابہ کرام کاظہر میں گرمی کی وجہ سے کپڑوں پرسجدہ کرناگرم فرش کی وجہ سے تھا نہ کہ گرم وقت کی وجہ سے۔مرقات نے فرمایا کہ یہ حدیث ان احادیث کی ناسخ ہے مگرصحیح یہ ہے کہ ان کا بیان ہے۔
Flag Counter