| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا اندازہ ظہرگرمی میں تین قدم سے پانچ قدم تک اور سردی میں پانچ قدم سے سات قدم تک تھا ۱؎(ابوداؤد،نسائی)
شرح
۱؎ یعنی حضورگرمی کے موسم میں اگرظہرجلدی پڑھتے تو جب پڑھتے تھے کہ درمیانی انسان کا سایہ تین قدم ہوجاتا،اور اگردیرمیں پڑھتے تو اس وقت پڑھتے جب انسانی قد کا سایہ پانچ قدم ہوجاتا،اورسردی میں اگرجلدی پڑھتے تو پانچ قدم سایہ پراوردیرمیں پڑھتے تو سات قدم پر کیونکہ بمقابلہ گرمیوں کے سردی میں سایہ اصلی لمبا ہوتاہے۔یہ اندازہ ملک عرب کے لحاظ سے ہے دیگر ممالک میں جاری نہیں ہوسکتا کیونکہ جگہ کا جس قدر عرض بلدزیادہ ہوگا اسی قدر سایہ لمبا ہوگا۔