| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے بحالت حیض صحبت کربیٹھے تو آدھا دینارخیرات کرے ۱؎ (ترمذی،ابوداؤد، نسائی،دارمی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ حکم استحبابی ہے،یعنی چونکہ اس نے بڑا گناہ کیاجس سے وہ عذاب کا مستحق ہوگیا۔صدقہ وخیرات عذاب دفع کرنے کے لئے اکسیر ہے،اس لئے ایسا کردے ورنہ اس گناہ کا اصل کفارہ تو توبہ ہی ہے۔آج کل بعض علماء جو بعض گناہوں پر خیرات و صدقہ کا حکم دیتے ہیں ان کی دلیل یہ حدیث ہے ۔یہاں وہ شخص مراد ہے جو حرام جانتے ہوئے یہ جرم کرے اوراگرحلال جان کرایساکیاتو کافرہوگیادوبارہ اسلام لائے اورتجدیدنکاح کرے۔