| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
رو ایت ہے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاسے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر میں نماز پڑھتے تھےجس کا کچھ حصہ مجھ پرہوتا اورکچھ حصہ حضورپرحالانکہ میں حائضہ ہوتی ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ایک ہی چادر مجھ پر بھی ہوتی اور بحالت نماز حضور پر بھی۔اس سے معلوم ہواکہ حائضہ کا جسم نجس حقیقی نہیں،ورنہ ایسا کپڑا جس کا بعض حصہ نجاست پرہو اسے اوڑھ کریاپہن کرنمازپڑھناممنوع ہے۔خیال رہے کہ اس حدیث کے یہ الفاظ نہ بخاری میں ہیں،نہ مسلم میں،بلکہ اس کا بعض مضمون بخاری میں ہے۔(مرقاۃ)