Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
504 - 728
حدیث نمبر :504
روایت ہے حضرت ابوسعیدخدری سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جمعہ کے دن کا غسل ہر بالغ پرواجب ہے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎   اگرواجب بمعنی ثابت ہو تو حدیث محکم ہے منسوخ نہیں اوراگر بمعنی ضروری ہے تو منسوخ ہے،جیسا کہ آئیندہ آرہا ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غسل جمعہ جمعہ کے دن کی وجہ سے ہے،نماز جمعہ فرض ہویانہ ہو۔بہت سے علماء کا یہ بھی قول ہے۔
Flag Counter