Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
500 - 728
حدیث نمبر :500
روایت ہے حضر ت ابوسعیدخدری سے فرماتے ہیں کہ دوشخص سفرمیں گئے وقت نمازآگیا ان کے ساتھ پانی نہ تھا تو انہوں نے پاک مٹی سے تیمم کرلیاپھر نمازپڑھ لی پھروقت ہی میں پانی پالیاتو ان میں سے ایک نے وضو سے نمازلوٹائی دوسرے نے نہ لوٹائی ۱؎ پھردونوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں حاضرہوئے یہ ماجراعرض کیا تو جس نے نماز نہ لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تو نے سنت پالی اورتیری نماز کافی ہوگئی اورجس نے وضو کرکے لوٹائی تھی اس سے فرمایا کہ تجھے دوہرا ثواب ہے۲؎   اسے ابوداؤد،دارمی نے روایت کیانسائی نے اس کی مثل۔اور نسائی وابوداؤدنے عطاابن یسارسے مرسلًاروایت کی۔
شرح
۱؎  یہ ہوا اجتہاد کا اختلاف،ان میں ایک صاحب ہی حق پر تھے مگر کسی نے کسی پر اعتراض نہ کیا۔ہم جو کہا کرتے ہیں کہ چاروں مذہب برحق،اس کا مطلب یہی ہے کہ کسی پر ملامت یا اعتراض نہیں۔اس کاماخذیہی حدیث ہے۔

۲؎   اس لئے کہ فرض پہلے ادا ہوچکاتھا،دوسری نمازنفل بن گئی اورنفل کاثواب بھی ملتا ہے،یہ مطلب نہیں کہ اجتہاد کا دگنا ثواب ملایہ تو پہلے کو ملاہوگا کہ اس کا اجتہاد درست تھا۔خطاءاجتہادی پر ایک ثواب ہوتا ہے اور صحیح اجتہاد پر دوہرا۔
Flag Counter