Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
482 - 728
حدیث نمبر :482
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں کہ ہم رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اورننگے پاؤں چلنے سے وضو نہ کرتے تھے ۱؎  (ترمذی)
شرح
۱؎   اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ پاؤں ہی نہ دھوتے تھے،کیونکہ اس میں نجاست نہ لگی ہوتی تھی۔صرف  ننگے پاؤں چلنا اور اس میں گردوغبار لگ جانا اسے نجس نہیں کردیتا۔ دوسرے یہ کہ اگر پاؤں نجس بھی ہوجاتے تو صرف پاؤں دھولیتے تھے وضو نہ کرتے تھے کیونکہ وضو حدث سے ٹوٹتا ہے نہ کہ کسی عضو میں ظاہری گندگی لگ جانے سے۔
Flag Counter