| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ ان سے کسی عورت نے کہا میرا دامن لمبا ہے اور میں گندی جگہ میں چلتی ہوں آپ بولیں کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اسے بعد والی زمین پاک کردے گی ۱؎ (مالک،احمد،ترمذی، ابوداؤد،دارمی)ان دونوں نے کہا کہ وہ عورت ابراہیم ابن عبدالرحمان بن عوف کی ام ولدتھیں۲؎
شرح
۱؎ یہ حدیث محدثین کے نزدیک صحیح نہیں کیونکہ ابراہیم کی ام ولد مجہول ہیں۔علماءامت کا اس پر اجماع ہے کہ ناپاک کپڑا بغیر دھوئے پاک نہیں ہوسکتا۔چونکہ یہ حدیث صحت کو پہنچتی ہی نہیں،نیز اجماع امت بھی اس کے خلاف ہے۔لہذا احادیث میں تاویل کی ضرورت نہیں۔اور ہوسکتا ہے کہ اس حدیث میں سوکھی ناپاک مراد ہو یعنی اگر کپڑے سے سوکھا گوبر وغیرہ لگ گیا تو آگے جاکرجدا ہوجائے گا کپڑا پاک ہوجائے گا۔ ۲؎ ان کا نام حُمَیْدَہْ تھا ان کے حالات زندگی کا پتہ نہیں ملا۔