| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے سودہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے فرماتی ہیں کہ ہماری بکری مرگئی ہم نے اس کا چمڑا پکالیا پھرہم اس میں نبیذ بناتے رہے حتی کہ وہ پرانی مشک بن گئی ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ اس سےمعلوم ہوا کہ مردار کی کھال اگر پختہ طور پر پکالی جائے تو بھیگ کربھی ناپاک نہ ہوگی،ہاں اگر صرف دھوپ سے پکائی گئی ہے تو بھیگ کربدبوبھی دے گی اورناپاک بھی ہوجائے گی۔