Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
444 - 728
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر :444
روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہوتے پھر سو جاتے پھر جاگتے  ۱؎  پھرسوجاتے۔(احمد)
شرح
۱؎  یعنی بحالت جنابت اولًا وضو کرکے سوجاتے،پھر جاگتے،پھر دوبارہ سونے کے لئے وضو نہ کرتے پہلا وضو کافی ہوتا،کیونکہ حضور کی نیند وضو نہیں توڑتی۔فقہاء فرماتے ہیں کہ ہم کو بھی یہ درست ہے کہ اولًا وضو کرکے سوجائیں پھر اگر جاگ جائیں تو سونے کے لئے دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں پہلا وضو ہی کافی ہے۔(اشعۃ اللمعات)
Flag Counter