| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ حائضہ اورجنبی قرآن سے کچھ نہ پڑھیں ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یہاں شئی سےمراد پوری آیت ہے۔اورحائضہ کے حکم میں نفاس والی عورت بھی داخل ہے یعنی حائضہ،نفاس والی،جنبی قران کریم کی پوری آیت تلاوت نہ کرے۔یہ ہی احناف کا مذہب ہے۔امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کے نزدیک آیت سے کم کی بھی تلاوت جائزنہیں ایک دولفظ پڑھ دیناجائزہے۔