۱؎ یعنی مؤمن ہونے کی پہچان جس سے میں سمجھ سکوں کہ اب میں مؤمن ہوگیا۔
۲؎ سبحان ﷲ! کیا نفسس پہچان ہے ۳ قسم کے لوگ ہیں:(۱)غافل(۲)عاقل(۳)کامل۔غافل:وہ گناہوں پر خوش اور نیکی پر مغموم ہو،جیسے کفار یا بعض فسّاق۔عاقل:وہ جو نیکی کو اچھا اور گناہ کو اپنی عقل سے برا سمجھے مگر عملًا بے پرواہ ہو۔کامل:وہ جس کے قلب کا رنگ بدل گیا ہو نیکی پر ایسا خوش ہو جیسے بادشاہت مل گئی گناہ پر ایسا غمگین ہو جیسے سب مال و اولادتباہ ہوگئے یہ درجہ بہت اعلٰی ہے۔اﷲ تعالٰی نصیب کرے۔
۳؎ یعنی مؤمن کا مل کا دل ہی گناہ و ثواب میں فرق کرلیتا ہے۔جیسے نفس انسانی مکھی ہضم نہیں کرتا قے کرلیتا ہے ایسے ہی نفس ایمانی گناہ برداشت نہیں کرتا۔یہ حدیث ان لوگوں کے لیے ہے جوان صحابی جیسے کامل مؤمن ہوں ہم جیسے گنہگاروں کے لیے نہیں،ہم تو بہت دفعہ برائیوں کو نیکیاں سمجھ لیتے ہیں۔