روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں کہ پانی سےپانی ہے اول اسلام میں اجازت تھی پھر اس سے منع کردیا گیا ۱؎۔(ترمذی ابوداؤ،د دارمی)
شرح
۱؎ یعنی شروع اسلام میں بغیر انزال صحبت کرنے سے غسل واجب نہ ہوتا تھا،اب حشفہ غائب ہونے سے غسل واجب ہوگا نزال ہو یا نہ ہو۔مرقات نے فرمایا کہ اسلام میں اول صرف عقیدۂ توحید فرض ہوا،پھر سورۂ مزمل والی نماز یعنی رات کی،پھر پنج گانہ نماز کی فرضیت سے نماز شب کی فرضیت منسوخ ہوگئی،پھربعد ہجرت روزے اور زکوۃ وغیرہ فرض ہوئے۔