Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
410 - 728
حدیث نمبر :410
روایت ہے حضرت ابوسعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ  وسلم نے کہ پانی پانی سے ہی ہے ۱؎(مسلم)شیخ امام محی السنہ رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث منسوخ ہے۔اورحضرت ابن عباس نے فرمایا کہ پانی کا صرف پانی سےہونا احتلام میں ہے ۲؎   اسے ترمذی نے روایت کیا میں نے اسے بخاری ومسلم میں نہ پایا۔
شرح
۱؎   یعنی غسل کرنا منی نکلنے سے ہی واجب ہے جب کہ شہوت سے ہو۔                       ۲؎   یعنی اگرچہ حدیث صحبت کے متعلق ہے تب تو منسوخ ہے اسکی ناسخ ابوہریرہ کی گزشتہ حدیث ہے،نیزوہ حدیث جو آگے آرہی ہے۔اوراگراحتلام کے بارے میں ہے تومحکم ہے کہ اب بھی احتلام میں انزال کے بغیر غسل واجب نہیں۔اس کا ذکر اگلی حدیث میں بھی آرہا ہے۔
Flag Counter