Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
408 - 728
حدیث نمبر :408
روایت ہے حضرت ابو رافع سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم نماز کے لیئے وضو کرتے تو اپنی انگلی کی انگوٹھی کو ہلاتے تھے ۱؎  ان دونوں کو دارقطنی نے روایت کیا اور ابن ماجہ نے اخیرکو۔
شرح
۱؎   انگوٹھی اگر تنگ ہو کہ بغیر ہلائے اس کے نیچے پانی نہ پہنچے تو وضو میں اس کا ہلانا فرض ہے اور اگر ڈھیلی ہو کہ بغیر ہلائے بھی نیچے پانی پہنچ جائے تو اس کا ہلانا مستحب ہے،یہ حدیث دونوں کو شامل ہے۔
Flag Counter