Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
406 - 728
حدیث نمبر :406
روایت ہے عبداﷲ ابن عمرو ابن عاص سے کہ نبی صلی اللہ علیہ  وسلم حضرت سعد پرگزرے جب وہ وضو کررہے تھے تو فرمایا اے سعد یہ اسراف کیسا(فضول خرچی)عرض کیا کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟فرمایا ہاں۔اگرچہ تم بہتی نہر پر ہو ۱؎ (احمدوابن ماجہ)
شرح
۱؎  حضرت سعدیاتو ضرورت سے زیادہ پانی بہارہے تھے،یابجائے تین کے چارپانچ باراعضاء دھورہے تھے،یا اعضاءکی حدود میں زیادتی کررہے تھے ان سب سے منع فرمادیا گیا۔اس سے معلوم ہوا کہ وضو میں یہ تمام باتیں منع ہیں اوران کاکرنا جرم۔
Flag Counter