Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
382 - 728
حدیث نمبر :382
الفصل الثانی

دوسری فصل
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ  علیہ وسلم  نے جب تم پہنو اور جب وضو کرو تو داہنے سے شروع کرو ۱؎(احمد،ابوداؤد)
شرح
۱؎   پہننا  کرتا،پائجامہ،جوتا ان سب کو شامل ہے۔اور وضو میں غسل وتیمم بھی داخل ہے۔اَیَامِن ایمن کی جمع ہے جو یمین یا یمن سے بنا بمعنی برکت و مبارک۔چونکہ اسلام میں داہنا حصہ مبارک مانا گیا کہ قیامت میں نیکوں کے نامۂ اعمال بھی اسی ہاتھ میں ہوں گے اسی لئے اسے ایمن یا یمین کہتے ہیں۔یعنی جب کچھ پہنو تو داہنے ہاتھ پاؤں میں پہلے،بائیں میں بعد میں پہنو اور جب وضو یا غسل وتیمم کرو تو داہنی جانب سے شروع کرو مگر اتارنے میں اس کے برعکس۔
Flag Counter