| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عباس سے فرمایا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک باروضو کیا اس پر زیادتی نہ فرمائی ۱؎(بخاری)روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زید سے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو باروضوکیا۔(بخاری)
شرح
۱؎ یعنی ہرعضو ایک بار دھویا اور اس وضو میں ایک بار پر زیادتی نہ کی۔یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں جن میں دویاتین بار دھونے کا ذکر ہےکیونکہ ایک بار یا دوبار دھونا بیان جواز کے لیے ہے۔اورتین بار دھونا بیان استحباب کے لئے۔یاپانی کم ہونے پر ایک دوباراعضاءدھوئے اورپانی کافی ہونے پرتین بار۔