Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
369 - 728
حدیث نمبر :369
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ میں نے تم سے مسواک کے متعلق بہت کہا ۱؎
شرح
۱؎  یعنی بار بار اور ہر طرح تمہیں مسواک کی رغبت دی کہ کبھی اس کے دینی فائدے بیان کئے اور کبھی دنیوی،نیز ہمیشہ اس پر عمل کرکے دکھایا تاکہ تم بھی ہمیشہ مسواک کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ مسواک کرنا فرض نہیں ورنہ روش بیان کچھ اور ہوتی۔
Flag Counter