Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
361 - 728
حدیث نمبر :361
روایت ہے حضرت حذیفہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ  علیہ وسلم جب تہجد کے لیئے رات میں اٹھتے تو اپنا منہ شریف مسواک سے ملتے ۱؎ (بخاری و مسلم)
شرح
۱؎  یعنی وضو بلکہ استنجے سے بھی پہلے،پھر وضو میں اس کے علاوہ کیونکہ مسواک بیدار ہونے کی بھی سنت ہے اور وضوکی بھی۔
Flag Counter