Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
349 - 728
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر :349
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں جو تمہیں یہ خبر دے کہ نبی صلی اللہ  علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے تو اسے سچا نہ مانو آپ بیٹھ کر ہی پیشاب کرتے تھے ۱؎(احمد،ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎   ام المؤمنین حضور صلی اللہ  علیہ وسلم کی عادت کریمہ کا ذکر فرمارہی ہیں۔یا حضور صلی اللہ  علیہ وسلم نے گھر میں کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہ کیا ورنہ ایک آدھ بار عذرا ً کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہے،لہذا احادیث میں تعارض نہیں۔
Flag Counter