| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت معاذ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین لعنتی چیزوں سے بچو،گھاٹوں، درمیانی راستہ اور سایہ میں پاخانہ کرنے سے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ اس کی شرح پہلےگزر چکی کہ ہر وہ جگہ جہاں لوگ بیٹھتے یا آرام کرتے ہوں وہاں پاخانہ کرنا منع ہے کہ اس سے رب تعالٰی بھی ناراض ہے اور لوگ بھی گالیاں دیتے ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ مسجد کے غسل اور استنجاءخانوں میں پاخانہ کرنا سخت جرم ہے۔بندوں کو ستانے والا رب کے عذا ب کا مستحق ہے۔