| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ میں داخل ہوتے تو فرماتے کہ اے اﷲ میں خبیث جنات اور خبیثہ جناتنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ دعاپاخانے میں داخل ہونے سے پہلے پڑھ لی جائے،کیونکہ گندی جگہ پر اﷲ کا ذکرممنوع ہے اور ننگے ہو کر تو بات کرنا ہی منع ہے۔چونکہ پاخانہ میں گندے جنات رہتے ہیں،اس لیے یہ دعا پڑھنی چاہیئے۔خبیث اور خبائث کے بہت معنی ہیں یہاں وہ ہی معنے مناسب ہیں جو ہم نے کئے۔