Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
311 - 728
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر :311
روایت ہے حضرت ابو رافع سے فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بکری کا پیٹ بھونتا تھا ۱؎  پھر حضور نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔(مسلم)
شرح
۱؎  یعنی پیٹ کی چیزیں دل،کلیجی،تلی وغیرہ۔مگر گردے حضور کو ناپسند تھے کیونکہ ان کا تعلق پیشاب سے ہے۔
Flag Counter