| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے شانہ کھایا،پھر اپنا ہاتھ اس ٹاٹ سے پونچھا جو آپ کے نیچے تھاپھر کھڑے ہوئے اور نماز پڑھ لی ۱؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ حضور کو بکری کا شانہ یعنی دستی بہت مرغوب تھی۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور نے گوشت کھاکر ہاتھ بھی نہ دھوئے صرف پونچھ ہی لئے۔