| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اس علم کی مثال جس سے نفع نہ اٹھایا جائے ا س خزانہ کی سی ہے جس سے اﷲ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے ۱؎ (احمدودارمی)
شرح
۱؎ سبحان اﷲ! کیا پاکیزہ مثال ہے،یعنی جس علم سے نہ عالم نفع اٹھائے نہ دوسرے وہ اسی مال کی طرح ہے جس سے نہ مالک فائدہ اٹھائے نہ اور لوگ،جیسے وہ مال بیکار بلکہ مضر ایسے ہی یہ علم وبال۔