| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ عالم دین بہت اچھا ہے اگر اس کی ضرورت پڑے تو نفع پہنچادے اگر اس سے بے پرواہی ہو تو اپنے کو بے نیازرکھے ۱؎ (رزین)
شرح
۱؎ یعنی نہ متکبر بنے نہ محتاج لوگوں کی ضرورت پر دل و جان سے حاضر ہوجائے اور جب لوگ اسے نہ چاہیں ان پر نہ گرے،امیر غریب کے دروازے پر بہتر،مگر غریب امیر کے دروازے پر برا۔مرقاۃ میں ہے کہ عابد باعمل کا چرچہ ملکوت میں ہوتا ہے،فرشتے اسے عظیم کہتے ہیں یعنی بڑا آدمی۔خیال رہے کہ جس عالم میں تین باتیں جمع ہوں وہ زمانہ کا سردار ہوگا علم دین کامل،قناعت اور استغناءاعمال صالحہ۔